مصطفیٰ کمال کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم کارکنان کا احتجاج

news

کراچی- سابق ناظم کراچی مصطفی کمال او رانیس قائم خانی کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پرایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کارکنوں کی بڑ ی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے نائن زیرو کے باہر جمع ہو ئی اور متحدہ کے سابق رہنماﺅں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں خواتین سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے مصطفی کمال کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال قائد الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں ۔ کارکنوں نے گو کمال گو کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ایم کیو ایم کا ہر کارکن اپنے قائد کیساتھ ہے :۔

مصطفیٰ کمال کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم کارکنان کا احتجاج” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *