مس کولمبیا اور دیپکا پڈوکون ایک ہی فلم میں

56d

'چند سیکنڈز' کے لیے مس یونیورس بننے والی مس کولمبیا اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ اداکار وِن ڈیزل کی اس فلم میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنا ہالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 22 سالہ مس کولمبیا آریاڈنا گوٹیئرز آریوالو فلم میں ون ڈیزل کی محبوبہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں آریاڈنا چھ سینز فلمائیں گی۔دپیکا پڈوکون اور وِن ڈیزل کی اس فلم کی شوٹنگ فی الحال ٹورنٹو میں جاری ہے۔ڈی جے کوروسو کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم اگلے سال 20 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی:۔

مس کولمبیا اور دیپکا پڈوکون ایک ہی فلم میں” پر بصرے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *