ڈاکٹرعاصم کا ذہنی توازن درست نہیں، میڈیکل رپورٹ آ گئی

Asim
کراچی -احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام انکوائری کے بعد ریفرنس میں شامل کیاگیا ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 17 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ ریفرنس میں شعیب وارثی، زوہیر صدیقی اورحماد کے نام شامل ہیں اور ملزمان نے گیس کے 4 کنوو¿ں کے غیر قانونی ٹینڈر جاری کرکے نجی کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔ دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا جس پر جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا فی الحال دماغی توازن درست نہیں اس لیے ڈاکٹروں کی ہدایت پر وہ عدالت نہیں آسکتے جس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی :-

ڈاکٹرعاصم کا ذہنی توازن درست نہیں، میڈیکل رپورٹ آ گئی” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *