خواتین کی تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، شہباز شریف

shah

لاہور-وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بےنظیر بھٹو کی ملکی تعمیروترقی میں خدمات سب کے سامنے ہیں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لاہور میں خواتین کیلیے معلوماتی نظام کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے ،محترمہ فاطمہ جناح نے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا تو بے نظیر بھٹو کی خدمات بھی سب کے سامنے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے سے ہی ترقی ممکن ہے ، ارفع کریم اور شرمین عبید چنائے نے بھی اپنے کارناموں سےدنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں خاتون محتسب کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ پنجاب لینڈ ریکارڈ میں خواتین کو نمائندگی دی گئی ہے ، بلاسود قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *