انڈر نائنٹین ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم فائنل میں

U19پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو انڈر نائینٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دو سو پانچ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ایک موقع پر 142 رنز پر سات وکٹیں گنوا چکی تھی اور اننگ کے ٹاپ اسکورر سعود شکیل (45) رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم اس موقع پر آل راؤنڈر عماد بٹ (26) اور ظفر گوہر (37) نے 63 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔
205رنز کے تعاقب میں ، پاکستان نے 36.5 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 بنائے تھے اور اس موقع پر انگلینڈ کی جانب سے عمدہ بولنگ اور سخت فیلڈنگ کے بعد پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پاکستانی کپتان سمیع اسلم نے کہا: ' میں سمجھتا ہوں کہ بعض کھلاڑیوں نے برے شاٹس کھیلے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سعود شکیل نے اننگز کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا لیکن یہ گیم عماد بٹ اور ظفر گوہر نے جتوایا۔
انگلینڈ نے پچاس اوور کے اختتام پر سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ ول رہوڈز 76پر ناٹ آؤٹ، ریان ہگز 52، بین ڈکیٹ 22، کرامت علی2-36، عماد بٹ 2-43، ضیاالحق 2-46۔
پاکستان نے 49.1 اوورز پر 205 رنز بنائے اور سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ( سعد شکیل 45، ظفر گوہر 37 ناٹ آؤٹ، امیر حمزہ 35,، امام الحق 28, عماد بٹ 26 ناٹ آؤٹ، میتھیو فشر 2-21، روب سیئر2-39، روب جونز 2-39 پاکستان کے ظفر گوہر مین آف دی میچ قرار پائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *