کوئٹہ۔ سیکورٹی فورسز کاروائی، کالعدم بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 ہلاک

Security forces

کوئٹہ -سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 6 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی تو سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر اسلم عرف اچھو اور اس کے 6 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ انوارالحق کا کہنا تھا کہ ملزم اچھو صوبے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور حکومت بلوچستان کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جب کہ ہلاک ملزم کالعدم بی ایل اے کے کیمپوں کی نگرانی بھی کرتا تھا اور اس کے اہل خانہ افغانستان میں مقیم ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *