آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا کرٹی ٹوینٹی سیریزاپنےنام کرلی

Generated by  IJG JPEG Library

کیپ ٹاؤن -آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 جیت لی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فیف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے 47 رنز کی پہلی شراکت قائم کی اور ڈی کوک 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ہاشم آملہ نے بعد میں آنے والے بلے بازوں کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ایک اچھا اسکور ترتیب میں دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ کپتان فیف ڈوپلیسی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہاشم آملہ 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 97 رنز کی بڑی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نےمقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے شین واٹسن اور کپتان اسمتھ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 76 رنزپر گری جب واٹسن42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خواجہ 33 رنزبنا کر پویلین لوٹے۔ اسمتھ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل کے ناقابل شکست 19 اور مچل مارش کے 4 رنز کے بدولت آسٹریلیا نے آخری اوور کی دوسری گیند میں 181 رنز بنا کر سیریز جیت لی. جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہاشم آملہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ ڈیوڈ وارنر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *