ہریتھیک روشن بہت جلد ریمبو کے روپ میں

Rhitik Rambo

بالی وڈ کے دلکش اداکار ہریتھیک روشن کے ہولی وڈ کی مقبول فلم ’ریمبو‘ کے ہندی ریمیک میں مرکزی کردار کرنے کے امکان ظاہر کیے جارہے ہیں۔ آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق خبریں ہیں کہ ہالی وڈ کے مقبول اداکار سیلویسٹر سٹیلون کی مقبول فلم ’ریمبو‘ کا بالی وڈ میں ریمیک بنایا جارہا ہے۔قیاس آرائیاں ہیں کہ اس ایکشن فلم میں سیلویسٹر کی جگہ ہریتھیک روشن کام کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ریمبو سیریز ہالی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے جس کے اب تک پانچ حصے ریلیز کیے جاچکے ہیں۔  ان پانچوں میں سیلویسٹر سٹیلون جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد فلم کا چھٹہ حصہ بھی بنانے کی خبریں آئیں۔ تاہم 2 ماہ قبل اداکار سیلویسٹر سٹیلون نے اپنی اس کامیاب فلم میں کام کرنے سے معذرت کرنے کے ساتھ ریٹائرمنٹ اختیار کرلی۔ 69 سالہ ہیرو سیلویسٹر نے بتایا کہ وہ اس فلم میں کام کرنا چاہتے تھے، لیکن ان کی جسمانی صحت کے باعث اب انھیں گھر پر آرام کرنا ہوگا اور اب ولن کو مارنے کا موقع کسی اور کو دینا چاہیے. یاد رہے کہ سیلویسٹر نے آخری بار ریمبو کا کردار 2008 میں ادا کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار ہریتھیک 2014 میں ہالی وڈ کی ایک اور فلم ’نائٹ اینڈ ڈے‘ کے ہندی ریمیک ’بینگ بینگ‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *