چیمپینزٹرافی ہاکی میں پاکستان کی شرکت سے معذرت

Pakistan Hockey

لاہور -پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لندن میں میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت سے باضابطہ طور پر معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس لندن میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی میں ہالینڈ کی جانب سے شرکت پر معذرت کے بعد پی ایچ ایف کو ایونٹ میں ٹیم بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی جسے پاکستان ہاکی فیدڑیشن نے قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی  ٹیم ابھی تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ کپ اور اولمپکس ہیں۔ قومی ٹیم 2018 کے ورلڈ کپ کی تیاری کررہی ہے، جس میں کوالیفائی کے لئے ہمیں آئندہ سال کوالفائنگ راؤنڈ بھی کھیلنا ہے، اس موقع پر ہم ممکنہ شکست کا رسک نہیں لے سکتے ۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا مقام ارجنٹائن سے تبدیل کرکے لندن کو میزبانی دے دی گئی ہے اور اب یہ ٹورنامنٹ لندن میں رواں سال 10 سے 17 جون کو کھیلا جائے گا  :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *