ایک رات کا کھانا ساتھ کھانے کے لئے1.67ملین ڈالر کی پیشکش

sheferایک عرب شہزادے نے کلاڈیا شیفر کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ان کے ساتھ محض ایک رات کا کھاناکھانے پر آمادہ ہو جائیں تو وہ اس کے عوض انہیں 1.67ملین ڈالر ادا کریں گے۔جرمنی کی سپر ماڈل نے اس مدتوں پرانی بات کا انکشاف ایک برطانوی ٹی وی چینل کو اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔
43سالہ ماڈل نے بتایا کہ ایک گمنام عرب شہزادے کی جانب سے یہ پیشکش90ء کی دہائی کے آخر اور2000ء کی دہائی کے شروع میں ان دنوں کی گئی تھی جب وہ اپنے ماڈلنگ کیرئیر کے عروج پر تھیں۔
ہفتے کے روز جوناتھن روز شو میں دئیے گئے ایک انٹر ویو میں کلاڈیا نے کہا، ’’مجھ پر کئی عجیب و غریب لوگ دباؤ ڈالتے رہے ہیں لیکن ان سب میں عجیب ترین یہ عرب شہزادہ تھا۔ اس نے کہا کہ اگر میں راضی ہو جاؤں تو وہ محض ایک رات کے کھانے کے عوض مجھے ایک ملین پاؤنڈ تک دے سکتا تھا۔‘‘
تاہم جرمنی کے شہر رین برگ میں پیدا ہونے والی کلاڈیا شیفر نے شہزادے کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا:’’میں نے انکار کر دیا تھا تاہم کچھ دوسری سپر ماڈلز نے یہ پیشکش قبول کر لی تھی۔۔۔۔ صرف پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ جب میں لوگوں کے درمیان جاؤں تومجھے اپنے کسی کام کے سبب گردن نہ جھکانی پڑے۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *