ائیرپورٹ پربم کی اطلاع، سیکورٹی ہائی الرٹ

Delhi Airport

نئی دہلی-نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل  ایئر پورٹ پر 2 طیاروں میں بموں کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر طیاروں میں بموں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور مسافروں کو اتار کر سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ نے طیاروں سے مسافروں کو اتار کر سامان کی تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ ایئر پورٹ پر موجود دیگر افراد کی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد  ایئر پورٹ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہےاوربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے علاوہ سراغ رساں کتوں سے بھی مددلی جا رہی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *