پاکستان اسٹیل ملز کوچین کے تعاون سے مکمل بحال کریں گے، شہبازشریف

ss1

لاہور -وزیر اعلی  پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی بینک نےاورنج لائن ٹرین منصوبے کےلیےنرم شرائط پرقرض دیا جب کہ  چین کے ساتھ تعاون سے اسٹیل ملز کو 100 فیصد بحال کریں گے۔ لاہور میں وزیراعلی شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کےدرمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں جب کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون غیر مشروط ہے ، چین کی مدد سے بجلی پیداوار کے کئی منصوبے بھی زیرتعمیر ہیں جس سے منصوبے سے پاکستان کی قسمت بدل جائےگی،  پاک چین دوستی پرفخرہے جب کہ چین کے ساتھ 46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخی ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےکےلیےچین نے100 فیصد سرمایہ کاری کی جب کہ چینی بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کےلیےنرم شرائط پرقرض دیا، چینی کمپنی نےچنیوٹ میں لوہےکے بڑے ذخائردریافت کیے ہیں جب کہ ساہیوال میں 1 ہزار  320 میگاواٹ کول پاورپلانٹ بھی چین کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے، معدنیات کے شعبے میں چینی کمپنیاں تیزی سے کام کر رہی ہیں، معدنی وسائل کوبروئے کارلانےکےلیےچین کی مددقابل ستائش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کو مکمل بحال کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *