شاپنگ سنٹرمیں خودکش دھماکہ، متعدد ہلاکتیں

Istanbul

استبول -ترکی کے معاشی حب کے شاپنگ سینٹر میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے شہر استنبول کے وسطی ضلع استقلال کے ایک مصروف شاپنگ سینٹرمیں خود کش بم دھماکے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے ساتھ کئی دیگر انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر بھی ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے تخریب کاروں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سیکورٹی فورسز علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ علاقے کو پولیس ہیلی کاپٹرسے مانیٹر کیا جا رہا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی دارلحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو  گئے تھے :-

شاپنگ سنٹرمیں خودکش دھماکہ، متعدد ہلاکتیں” پر ایک تبصرہ

  • Safran Khan
    مارچ 19, 2016 at 4:39 PM
    Permalink

    May Allah brave turkey brothers&sisters handling this situation, because future turkey,Pakistan,saudia,Iran,Indonesia & Malaysia leading the Muslim world. Thankyou

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *