لالہ جی ! جان دیو۔ ۔ ۔ ۔

ali imran junior
لالہ جی جان دیو... انیس مارچ کو شام سات بجے ورلڈ ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ روایتی حریف بهارت سے تها اور صبح کراچی کے ایک بڑے اخبار نے پیش گوئی کردی تهی کہ یہ میچ پاکستان ہار جائے گا... پیش گوئی کے مطابق بهارت میں بکیز کے دو گروپس نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا.. ڈیڑه سو سے کم اسکور کرپائے گا..کوہلی نصف سینچری کرے گا اور بهارت ہارے گا نہیں.. رات میچ دیکه کر یقین ہوگیا کہ میچ فکسڈ تها..ورنہ کوئی ایک پیش گوئی تو غلط ہوتی..خیر جیو، اے آر واے ، دنیا ، سما، پی ٹی پہ بیٹھے دو نمبر اسپورٹس ایکسپرٹ جعلی کھلاڑیوں کوکسی دیوتا کا اوتار بنا کے پیش کر رہے تھے .. 27 ارب روپے اس میچ کی وجہ سے بکیوں کے کهیسے میں گئے. اب ذرا اپنے لالہ کی بات ہوجائے، شاہد آفریدی کی کراچی میں صحافیوں کی مضبوط لابی ہے، اس کراچی لابی کا سرخیل ایک بڑے میڈیا گروپ کا رپورٹر ہے جو اس کی بهرپور سپورٹ کرتا ہے. اگر اعدادوشمار اور حقائق کی چهان پهٹک کریں تو لالہ کی کپتانی میں گرین شرٹس کا شمار ناکام ٹیموں میں ہونے لگا ہے. ٹیم کی عالمی رینکنگ میں آٹهویں پوزیشن آتی ہے. ہمارے کپتان محض 32 مقابلوں میں سے 20 مقابلے ہارنے کے بعد دنیا کے بدترین کپتان بن جاتے ہیں...ٹی وی پہ شیمپو کے اشتہاروں میں جلوے دکھانے والے بوم بوم اتنے خوش قسمت ہیں کہ آخری پانچ مقابلوں میں محض تین رن بنانے کے باوجود بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے خلاف 49 رنز بنانے کے بعد راتوں رات دهوم مچادیتے ہیں اور دهوم مچانے میں بهی کراچی لابی کا ہاته ہوتا ہے. کیا کوئی سوچ بھی سکتا ہے کہ دنیا کسی ٹیم کا کپتان وہ ہو جس کی بیٹنگ ایوریج صرف 17 رنز ہو ، جو سو میچ میں صرف 4 ففٹیز کرے..؟؟؟ کیا 400 ون ڈے کهیل کے ساڑهے تین سو چھکے مارنا یا زیادہ مین آف میچ ایوارڈ لینا یا فی میچ ایک وکٹ کے حساب سے 393 وکٹ لینا کوئی کارنامہ ہے ؟ کیا 5 ورلڈ کپ میں محض 9 رنز کی ایوریج سے بیٹنگ کرنا کارنامہ ہے ؟ کیا سب سے زیادہ مرتبہ صفر کا عالمی ریکارڈ کارنامہ ہے ؟ کیا بغیر وکٹ کے تین سو پچاس گیندیں کرانے کا بد ترین ریکارڈ کارنامہ ہے ؟ لوگ کہتے ہیں لالہ کی توجہ کرکٹ سے زیادہ کمرشلز پر ہے، شیمپو، ہاوسنگ اسکیموں اور ببل گم کی اشتہار میں وہ فن کو پهلانے کی جگہ کرکٹ کو بهلا چکے ہیں.. دو چار سے زیادہ رنز بناتے نہیں اور ہاتھ کھڑے کرکے ، توند نکل کے کھڑے ہوجاتے ہیں، اب تو تیز ترین سینچری کا ورلڈ ریکارڈ بهی ان سے چهن چکا ہے. دشمن ملک میں جا کے غیروں کا پیار تلاش کرتے والے بوم بوم نے پوری قوم کو انگلیوں پر گهما رکها ہے.عمران خان نے بهی کولکتہ میں لالہ کی یہ بات نوٹ کی ہے کہ وہ اب فاسٹ بالرسے گهبرانے لگا ہے اسی لئے تو اتنے اہم میچ میں 15 گیندوں پر مشکل سے 8 رنز بناسکا اور ایک ایوریج میڈیم فاسٹ بالر پانڈیا کے ہاتهوں کیچ تهما بیٹهے. لالہ جی بس کرو ہن تے جان دیو.. قوم ہاته جوڑتی ہے کہ پلیز جان چهوڑدیں اب.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *