شاہ رخ کو سنی لیون پسند آ گئی

news

ممبئی-بالی ووڈ کے کنگ خان 80کی دہائی کے گانوں کے ری میک کے لئے سابق فحش اداکارہ سنی لیون کے ساتھ ڈانس کرینگے ۔ ڈی این ڈی انڈیا کے مطابق آج کل پرانی بالی ووڈ فلموں کا ری میک کر کے ان اصل فلموں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ہوا سے چل پڑی ہے ۔شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی بات ہوئی ہے ۔ فلم رئیس میں کنگ خان کے ساتھ کاسٹ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 80کی دہائی کی فلم ’قربانی ‘ کے گانے ’لیلیٰ اولیلیٰ ‘کوخراج تحسین پیش کرینگی۔ شاہ رخ خان ماضی کی فحش اداکارہ سنی لیون کے ساتھ گانے’لیلہ او لیلہ ‘کے ساتھ ڈانس کرینگے ۔ذرائع کے مطابق فمسازوں نے فلم ’رئیس‘کے لئے 80کی دہائی کا گانا’لیلیٰ اولیلیٰ ‘چنا ہے جس کے بارے میں شاہ رخ خان سے بھی مشاورت کی گئی ۔ ’لیلہ او لیلہ ‘کے لئے سنی لیون کا انتخاب شاہ رخ خان کاہی آئیڈیا تھا۔مذکورہ گانے کے لئے ممبئی میں ایک سیٹ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جہاں پر اس گانے کی ریہرسل زوروں پر ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سنی لیون اگلے ماہ سے ’رئیس ‘کے لئے اپنے سین عکسبند کروائیں گی اور یہ شیڈول دورروزہ ہوگا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *