انیس ایڈووکیٹ نے بھی ایم کیوایم چھوڑدی

Anis Advocate

کراچی -ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے اہم رہنما انیس قائم خانی نے بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ کراچی میں مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انیس قائم خانی نے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کے ساتھ 32 سال گزارے ہیں لیکن جو باتیں مصطفیٰ کمال نے کیں وہ نئی نہیں تھیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم رہ نماؤں اور کارکنوں کے ضمیر کو جھنجوڑا، وہ ذہنی طور پر ان کے قافلے میں 3 سال پہلے شامل ہوچکے تھے لیکن اس کا باضابطہ اعلان اب کررہے ہیں۔ وہ لندن سے طے کرکے آئے ہیں کہ اپنے ملک میں رہ کر اپنی قوم کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں گے اور وہ اپنے گناہوں کی سزا کے لیے تیار ہیں۔

انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ 32 سال گزارے ہیں ، وہ ان کا احترام کم کرنا نہیں چاہتے، وہ اس شخص کو جس کی ہم نے جوتیاں سیدھی کیں اور آنسو پونچھے، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے لیے 20 ہزار لوگوں نے جانیں دیں لیکن انہوں نے ہمیں نہ اپنے وطن کا چھوڑا نہ گھرکا چھوڑا،فرعونیت اللہ کو پسند نہیں، آج ان کے آنسو پونچنے والا کوئی نہیں۔ آپ نے ساتھیوں اور مہاجروں کا اعتماد توڑا ہے، آپ توبہ کیجئے اور اپنا علاج کرائیں۔ آپ کو مہاجر قوم کی قیادت کرنے کا حق نہیں، آپ اپنے وطن آئیں اور درباریوں سے جان چھڑائیں اور قوم کو اپنی اصلیت کے بارے میں سچ بتائیں۔ آپ نے جو ہمارے ساتھ کیاہم اس کودرگزرکرچکےہیں اور معاف کرتےہیں لیکن جو کچھ آپ نے قوم کے ساتھ کیا اسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *