کریمیا کا یوکرائن سے آزادی کا اعلان

kremiaماسکو کے حمایتی قانون سازوں نے منگل کے روز کریمیہ کی یوکرائن سے آزادی کے حق میں ووٹ دے دیا۔
مقامی اسمبلی نے 81 میں سے 78 ووٹ دے کر خودمختار کریمیہ کا اعلان کردیا جبکہ سمفروپول اس کا دارالحکومت ہوگا۔
کیف نے پیشرفت کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس کا مقصد بظاہر ایک خودمختار ریاست کے لیے قانون سازی کرکے روس کا حمایتی بننا ہے۔
پارلیمنٹ کی پریس سروس کے اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا نفاذ ریفرنڈم کے بعد ہوجائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی ریاست کا خودمختاری کے اعلان سے کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر ریفرنڈم روس کا نتیجہ روس کے حق میں نکلتا ہے تو اس کا اطلاق اس بات پر بھی ہوگا کہ روسی فیڈریشن اسے جوائن کرلے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *