روپے کی قدرمیں حیرت انگیز اضافہ،وجہ سعودی ڈالرز

pak saudiپاکستانی حکام کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ پاکستان کو 1.5 ارب ڈالرز دیے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔
حالیہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 105.40 سے گرکر 12 مارچ کو 97.40 تک پہنچ گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 'وزیراعظم کی ذاتی ضمانت پر سعودی عرب نے 1.5 ارب ڈالرز پاکستان کو دیے ہیں جس کی وجہ سے روپے کو سہارا ملا۔'
سعودی سنٹرل بینک کے افسران نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
لاہور میں مقیم ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ پیسہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ میں جمع کروایا گیا ہے جو کہ پاکستان کے 'دوست ممالک' کے لیے بنایا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کے سعودی شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔ 1999ء کی فوجی بغاوت کے بعد نواز سعودی عرب میں پناہ لی تھی۔
پاکستان کے وزیر خزانہ نے بدھ کے روز 1.5 ارب ڈالر وصول کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیسے کس نے دیئے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو کہا 'آپ ہمارے دوستوں کو کیوں بے نقاب کرنا چاہتے ہیں؟ جن ممالک نے ہماری مدد کی ہے وہ خود کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *