آرمی چیف راحیل شریف کی ایرانی صدرسے ملاقات

Raheel Rohani

اسلام آباد -آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں انہیں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ملک کے اندرونی معاملات خصوصاً بلوچستان میں مداخلت سے آگاہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات میں خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے تعلقات کے ساتھ ساتھ رابطوں کو بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی، جبکہ دونوں ممالک کی سرحدی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل راحیل نےشریف نے ایرانی صدر کو پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ہندوستان کے خفیہ ادارے ’را‘ کی پاکستان کے اندرونی معاملات خصوصًا بلوچستان میں مداخلت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران مہمان صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشن ’ضربِ عضب‘ میں کامیابیوں کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *