ہالی وڈ فلم ’’نوح‘‘ پر مشرق وسطیٰ میں پابندی، پاکستان میں نمائش پر سوالیہ نشان

Noahبحرین، متحدہ عرب امارات اور قطر نے ہالی وڈ فلم 'نوح' کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔
بڑے بجٹ کی اس فلم میں نامور اداکار رسل کرو نے حضرت نوح علیہ السلام کا کردار ادا کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں قومی میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر جمع ال لیم نے جمعرات کو بتایا کہ فلم میں حضرت نوح کا کردار دکھانے پر اسے سینما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پیراماؤنٹ پکچرز نے بتایا کہ یو اے ای کے علاوہ قطر اور بحرین نے بھی فلم کو اسلامی تعلیمات کے منافی ہونے پر نمائش سے روکنے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان اور تیونس میں حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے سنسر بورڈ سے منظوری نہیں مل سکے گی۔
ہدایت کار یڈیرن ایرونوفسکی کی یہ فلماٹھائیس مارچ سے امریکا میں پیش کر دی جائےگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *