گرفتار کارکنوں کی رہائی تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ثروت اعجاز قادری

servat ejaz qadri

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سنی تحریک کے سربراہ اعجاز ثروت قادری نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی، یہ حکومت کے اپنے ہی بندے تھے، ہمارے کارکنوں نے ڈنڈے محض اپنی حفاظت کے لیے اٹھائے ہوئے ہیں- دھرنے کے مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جب تک ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے- یاد رہے کہ ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر تصادم اور شرکاکے ریڈ زون میں داخلے کے بعد اسلام آباد کی فضا انتہائی کشیدہ ہے- مظاہرین کل سے ریڈ زون میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *