ہیں تلخ بہت بندہ مزدورکے اوقات

cURRENT dEATH

لاہور-لاہور کے علاقے نبیل ٹاؤن میں ایک مزدور 100 روپے مزدوری کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا اور بجلی کی تاریں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی قمرالدین تین بچوں کا باپ تھا۔

ذرائع کے مطابق قمرالدین گھر سے مزدوری کرنے نکلا تھا کہ ایک شخص اسے بجلی ٹھیک کرنے کیلئے ساتھ لے گیا ۔ قمرا لدین بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کھمبے پر چڑھ گیا اور ہائی وولٹیج کی تاروں سے لگنے کے بعد جاں بحق ہو گیا تاہم اس کی لاش ایک گھنٹے تک کھمبے کی تاروں سے ہی لٹکی رہی جس کے بعد لوگوں نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر قمرالدین کی لاش کو کھمبے سے نیچے اتارا اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اس کو مزدوری پر بلا کر بجلی کے کھمبے پر چڑھانے والے شخص کے بارے میں پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے.قمرالدین تین بچوں کا باپ تھا اور مزدوری کرتا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *