سی آئی اے لاہور کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

CTD Lahore

لاہور  -لاہور کے قریب رائے ونڈ روڈ پر سی آئی اے کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، بارودی مواد ، ٹائم ڈیوائسز ، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ سانحہ گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ رائے ونڈ روڈ پر مقابلے کے بعد پانچ دہشتگرد مارے گئے ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ سی آئی اے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شپ رائے ونڈ روڈ پر ایل ڈی اے ایونیو سوسائٹی کے ایک گھر میں کارروائی کی ، گھر میں چھپے دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تاہم وہ دم توڑ گیا ۔ مرنے والے تین دہشتگردوں کی شناخت خان وحید ، ناصر اقبال اور جنید ظہور کے نام سے ہو گئی ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف 3 ، پستول ، 10 ہینڈ گرنیڈ اور 10 ٹائم ڈیوائسس اور نقشے بھی بر آمد ہوئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *