وٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچر

WhatsApp

اب مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں کسی میسج کا جواب دینے کے لیے آپ کو ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے تحت آپ نوٹیفکیشن میں ہی پیغام دیکھ کر اس کا جواب دے سکیں گے۔ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے بلاگ اینڈرائیڈ  پولیس کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جس میں معلوم ہوا کہ رئیپلائی بٹن اب نوٹیفکیشن بھی ہی موجود ہوگا۔ یہ تبدیلی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے سامنے آنے والی ہے۔

اس فیچر کے تھت جب آپ کو میسج موصول ہوگا تو نوٹیفکیشن ٹرے پر آپ اسے معمول کے مطابق دیکھیں گے مگر پھر سوایپ ڈاﺅن کرکے اسے بڑا کریں گے اور رئیپلائی بٹن پر کلک کرکے جواب دیں گے۔ یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ نے سروس کے اندر موجود کیمرہ انٹر فیس بھی بدلا ہے اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔ یہ نیا کیمرہ انٹرفیس صارفین کے لیے استعمال کرنا زیادہ آسان ہے اور اب بلیو شٹربٹن کو ختم کرکے ایک وائٹ بٹن رکھا گیا ہے جو اسکرین کلر اسکیم سے فٹ ہوجائے گا۔ یہ فیچر بھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *