انڈر ٹیکر نے شین میکموہن کو ہرا دیا

UnderTaker

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال میں ہونے والے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 32 میں ایک میچ لیجنڈ ریسلر کے کیرئیر کے خاتمے اور منڈے نائٹ را کے کنٹرول کے گرد گھومتا تھا۔ یہ میچ تھا انڈر ٹیکر اور شین میکموہن کے درمیان ہیل ان اے سیل میچ، جس میں ناکامی کی صورت میں ڈیڈ مین کا کیرئیر ختم ہوجاتا جبکہ شین میکموہن کامیابی کی صورت میں را کا کنٹرول سنبھال لیتے۔ طویل عرصے بعد چار ہفتے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای واپس آنے والے شین میکموہن نے را کا کنٹرول سنبھالنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے جواب میں چیئرمین ونس میکموہن نے اسے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کو ہیل ان اے سیل میچ میں ہرانے سے مشروط کیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین نے انڈرٹیکر کا ریسلنگ کیرئیر میں بھی اس میچ پر داﺅ پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ناکامی کی صورت میں یہ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔ اس میچ کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا اور اس میں انڈرٹیکر ہی شین میکموہن پر غالب نظر آئے۔

جب شین میکموہن نے سیل کے ایک کونے کو کاٹ کر باہر جانے کی کوشش کی تو انڈرٹیکر نے پیچھا کرکے باہر ہی لڑنا شروع کردیا۔ اس موقع پر شین میکموہن کو ایک موقع پر میچ جیتنے کا موقع بھی ملا اور لگ رہا تھا کہ انڈرٹیکر شکست کے دہانے پر ہے مگر شین میکموہن نے اس موقع پر ناقابل یقین کام کرنے کی کوشش کی۔ انڈرٹیکر کو اناﺅنسر ٹیبل پر لٹا کر شیم میکموہن نے 20 بلند جنگلے کی چھت پر چڑھ کر اپنے مخصوص انداز میں چھلانگ لگائی تاہم ڈیڈ مین اپنی جگہ سے ہٹ گئے۔ شین میکموہن کا میز سے تصادم اتنا خوفناک تھا کہ وہاں لوگوں کی چیخیں نکل گئیں جبکہ وہ زمین پر بے ہوش ہوگئے۔ اس کے بعد انڈرٹیکر نے شین میکموہن کو رنگ کے اندر دھکیلا اور اپنا خاص داﺅ ٹومب اسٹون لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔ لوگوں کو پہلے ہی اسی نتیجے کی توقع تھی مگر یہ میچ یقیناً شین میکموہن کی ناقابل یقین چھلانگ کی وجہ سے ہی یاد رکھا جائے گا جو لوگوں کی مایوسی دھونے میں کامیاب رہا جبکہ انڈرٹیکر نے ریسل مینیا میں اپنا ریکارڈ 23-1 سے مزید بہتر کرلیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *