آصف ہاشمی گرفتار، دوبئی میں انٹرپول کے ذریعے پکڑے گئے

Asif hashmi

دوبئی(نمائندہ خصوصی) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کو دوبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے- ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف ہاشمی کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں آئی- آصف ہاشمی پر ڈیڑھ ارب کرپشن کا الزام ہے اور نیب ایک عرصے سے ان کی تلاش میں سرگرداں تھی- آصف ہاشمی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کی طرف سے ابھی تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا، خیال ظاہر کیاجارہا ہے کہ تفتیش کے دوران آصف ہاشمی سے چونکا دینے والے انکشافات کی توقع ہے جس سے پیپلز پارٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *