ڈالر کی تنزلی جاری، انٹر بینک ریٹ97 روپے کی سطح پر آگیا

money in the handsانٹر بینک میں امریکی ڈالر آج پیر کے روز 97 روپے کی سطح پر آگیا ہے جس کی قدر میں گزشتہ ہفتے سے مسلسل کمی آرہی ہے۔
فاریکس ڈاٹ پی کے کے مطابق ڈالر 97 روپے 70 پیسے میں خریدا گیا، جبکہ انٹر مارکیٹ میں 97 روپے 90 پسے میں فروخت کیا گیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے چالیس پسیے میں فروخت ہوا اور اس کی خرید 100 روپے پندرہ پیسے رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 98 روپے دس پسے کی سطح پر آگیا تھا، جبکہ کرنسی ڈیلرز اس کی کی قدر مزید کمی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *