شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

shahbaz1

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے اور ان منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کوغیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق لاہورمیں چین کے قونصل جنرل یوبورن نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سانحہ گلشن اقبال پارک پراظہارافسوس کیا۔ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک میں بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا، پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی مفید معاشی تعلقات میں ڈھل چکی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے، ان منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کوغیر معمولی فائدہ پہنچے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *