آفریدی اکمل اور شہزاد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا مشورہ

Afridi Akmal Shahzad

لاہور -قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ مینجمنٹ کے چند اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ ان تینوں کی خراب اپروچ کی وجہ سے بدترین مقام تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی موجودگی میں بورڈ ایک مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دے پائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے اور وہ ان خیالات کا نئے چیف سلیکتر سے تبادلہ خیال بھی کرے گا۔ شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے تو استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور وہ بحیثیت کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آفریدی کے اسپانسرز نے انہیں ٹی ٹوئنٹی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انہوں نے آل راؤنڈر پر بہت سرمایہ کاری کی ہوئی ہے حالانکہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مایوس کن کارکردگی کے سبب ان کی مقبولیت میں پہلے کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے۔

سابقہ ٹیم مینجمنٹ کی تجویز سے قطع نظر، پی سی بی کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجر انتخاب عالم کی رپورٹس پر بھی غوروخوض کر رہا ہے جہاں انہوں نے بھی ان تینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد دونوں کو متعدد بار مختلف وجوہات کی بنا پر ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے لیکن شاہد آفریدی نے ہمیشہ ان کی اسکواڈ میں واپسی کی حمایت کی، موجود حالات میں ان تینوں خصوصاً آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنا پی سی بی کیلئے کسی امتحان سے کم نہ ہو گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *