مصر کے آرمی چیف جنرل السیسی مستعفی، صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

alsisiمصر کے آرمی چیف جنرل ال سیسی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فوج سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیسی جو وزیر دفاع کے منصب پر بھی فائض ہیں، نے بدھ کو رات گئے یہ اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔
ممکنہ طور پر جون سے قبل ہونے والے انتخابات میں سیسی کا کوئی حریف نہیں اور ان کی آسان فتح متوقع ہے۔
بدھ کو عوام سے ٹی وی پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج میں آخری بار آپ کے سامنے فوجی وردی میں کھڑا ہوں کیونکہ میں نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں خود کو صدارت کے لیے نامزد کرتا ہوں'۔سیسی کے بیان کا مصری عوام نے خیر مقدم کیا ہے جہاں تین سال قبل آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد ملک ایک دہری کشمکش کا شکار ہو گیا تھا۔ تاہم اس اعلان سے اسلام پسندوں خصوصاً سابق صدر مرسی کے حامی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کی جانب سے ردعمل اور پرتشدد احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جنہوں نے اس عمل کو مسترد کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال صدر محمد مرسی کے خلاف عرصے سے جاری احتجاج کے بعد آرمی چیف جنرل ال سیسی نے جولائی میں ان کی حکومت کو ہٹا دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *