مجھ پر حملہ ہوا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Zardariپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جسے شریف برادران تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری ہونے والے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجھے کالعدم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ مجھ پر حملہ ہوا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران لشکر جھنگوی کو تحفظ فراہم اور ان کیخلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ شریف برادران نے کارروائی نہ کی تو ذمہ دار سمجھوں گا۔ شریف برادران کالعدم تنظیم کو تحفظ دینا بند کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پیغام پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ دھمکی آمیز خط ملنے کی تحقیقات کی جائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *