اتفاق نامہ

واہ واہ بارش ہو رہی ہے، بھئی بڑاہی کوئی غیر اسلامی سا موسم ہو رہا ہے لاہوittefaqnamaر کا۔ میرے عزیز ہم وطنو مزے اُڑاؤ کیونکہ تم مزے اُڑا سکتے ہو جبکہ آہستہ ہی سہی مگر پھر سے ایک سنگ دلانہ کوشش کی جارہی ہے میری گورمنٹ گرانے کی۔ اور اس کوشش کا کا نام ہے پانامہ ڈرامہ ۔ میری بلا سے پانامہ ہو یا پاجامہ۔
میری پوری فیملی پریشان ہے۔ آپکی بھابھی تو کہتی ہیں کہ اگر ہم کسی نارمل ملک میں ہوتے تو باہر کھانا کھا کہ ہی اپنی پریشانی کم کر لیتے مگر اس ملک میں تو یہ بھی ممکن نہیں۔ اسلیے کھانا تو ہمیں پی ایم ہاؤس میں ہی کھانا پڑا۔ کھانا کھا کہ میں اپنے پسندیدہ آرام کرسی میں اونگھنے لگا۔ اور جلد ہی آپکی بھابھی کے ساتھ میں لندن کے ایک چائنیز ریسٹورنٹ میں پہنچ گیا۔ میں آرڈر دے رہاہوں اور ابھی ایک بھنی بطخ آکے کہے گی ’’ کیسے ہو میرے پیارے؟‘‘ اور میں ویٹر کو چیخ کر کہہ رہا ہوں کہ بطخ میں نے کھانے کے لیے منگائی ہے عشق لڑانے کے لیے نہیں۔ لوگ اپنی دنیا میں گم ہیں ، کسی کو کسی سے کوئی فرق ہی نہیں پڑ رہا۔ اپنی بھابھی کو ہی دیکھ لیں۔ آپکی بھابھی شطرنج کی کھلاڑی ہیں۔ اب میز پر بچھے کپڑے کا پرنٹ چیک ہے تو میڈم کو نمک دانی دینے میں بیس منٹ لگ گئے ہیں۔
ابھی ہم کھانے کا انتظار کر ہی رہے تھے کہ شاہ محمود قریشی بھی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے بیحد عزت و احترام سے ملے۔ تبھی میں نے ایک نیپکن پہ کچھ لکھا اور شاہ صاحب کی طرف بڑھایا۔ میں نے لکھا تھا ’’ آپ کا ای میل ایڈریس کیا ہے؟‘‘ اس کے جواب میں شاہ صاحب نے ویٹر سے ایک نیپکن مجھے بھجوایا جس میں لکھا تھا’’ میرا ای میل ایڈریس ہے i'Minpti_dont'[email protected]۔ اور تبھی میرے پھون کی گھنٹی سے میری آنکھ کھل گئی۔ میری نئی BMW7سیریز کے ڈرائیور کی کال تھی۔ وہ جلدی جلدی میں بولا ’’ میاں صاحب‘‘۔۔۔ میں نے کہا ’’ میں سو رہا تھا اور اپنے حسین خواب میں لندن میں کھانا کھا رہا تھا اور تم نے میرے خواب کا ستیاناس مار دیا، اب جلدی بولو کیا مسئلہ ہے؟ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں پہلے بری خبر سنوں گا یا اچھی۔ میں نے کہا کہ میں بری خبر سننے کے موڈ میں نہیں ہو اسلیے صرف اچھی سناؤ۔۔ ڈرائیور بولا ’’ اچھی خبر یہ ہے کہ BMW 7سیریز کے ائیر بیگ بڑے عمدہ طریقے سے کام کرتے ہیں ‘‘ یہ کہہ کر میرے منہ پہ فون مار دیا۔ اب اس کا کیا مطلب ہے۔۔ ہاں جی؟

مترجم: رابعہ جہانزیب خان

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *