بھارت: لوک سبھا کے الیکشن میں راہل گاندھی کا مقابلہ سمرتی ایرانی سے

raholبھارت میں لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی نے امیٹھی کے حلقے سے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے مقابلے کیلئے ٹی وی کی سابق فنکارہ سمرتی ایرانی کو نامزد کردیا ہے، یاد رہے کہ وہ ’’ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ نامی ڈرامہ سیریل کے ذریعے بہت بڑے پیمانے پر مشہور ہوچکی ہیں، اسی حلقے سے عام آدمی پارٹی نے ممتاز شاعر کمار وشواس کو ٹکٹ دیا ہے جنہوں نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ دلچسپ فقرہ کہاکہ میرے مقابلے پر ’’ایرانی ہو یا پاکستانی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ حلقے کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں‘‘، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتخابی مہم بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، اس مرتبہ بہت بڑی تعداد میں نوجوان پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ماضی کی نسبت سوشل میڈیا کو تشہیری مہم میں غیرمعمولی اہمیت حاصل ہوچکی ہے، ان تمام عوامل کی وجہ سے لوک سبھا کے آئندہ الیکشن میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے، سیاسی مہم کے دوران بعض اوقات امیدواروں اور رہنمائوں میں دلچسپ فقروں کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *