بھارتی اداکار اوم پوری جنرل کیانی کے کردار میں

omبولی وڈ اداکار اوم پوری پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اوم پوری نے بتایا کہ وہ ملالہ یوسفزئی کی سوانح حیات پر بننے والی فلم میں جنرل کیانی کا کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کیانی نے ملالہ کیلئے کافی کچھ کیا اور وہ نوجوان طالبہ نوبل امن انعام کیلئے نامزد ہونے والی سب سے کم عمر فرد بنی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک نوجوان فلمساز کا منصوبہ ہے جو جانتا ہے کہ کس طرح ایسی فلمیں بنائی جانی چاہئیں، ملالہ بھی اس فلم میں مہمان اداکار کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔اوم پوری نے کہا کہ ان کا پاکستان اور پاکستانیوں سے طویل تعلق ہے: 'میں پاکستانیوں سے دنیا بھر میں مل چکا ہوں، ہم ایک دوسرے سے پورے احترام اور محبت کے ساتھ ملتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا پاکستان کے بارے میں تصور درست نہیں، ہندوستان میں بھی میں ہمیشہ پاکستان کا دفاع کرتا ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *