روسی صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان باضابطہ طلاق ہو گئی

putinروسی صدر ولادمیر پیوٹن اور خاتون اول لیوڈ میلا کی 30 سالہ ازدواجی زندگی باقاعدہ طلاق کے بعد اختتام پزید ہو گئی ہے۔روس کے صدارتی ترجمان نے  ولادمیر پیوٹن اور خاتون اول لیوڈ میلا کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی صدر ولاد میر پیوٹن اور لیوڈ میلا نے میڈیا پر دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں نشر ہونے کے بعد گزشتہ برس روس کے سرکاری ٹی وی پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل روسی صدر نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنی نجی زندگی سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی، 2008 میں روسی صدر نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ وہ ایتھلیٹ الینا کبایوا سے شادی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب رواں برس روس میں ہونے والے سوچی اولپمکس کی افتتاحی تقریب کی مشعل تھامنے والی الینا کبایوا نے بھی روسی صدر سے کسی قسم کے تعلقات کی تردید کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *