پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے جو کہ حوصلہ افزا اور اب تک ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 جبکہ اموات 5 ہزار 123 تک پہنچ گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کی صبح تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 886 نئے کیسز اور 17 اموات کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 4 ہزار 42 افراد شفایاب ہوگئے۔
ہفتے کو پنجاب میں 730 کیسز اور 13 اموات، اسلام آباد میں 98 کیسز ایک موت، گلگت بلتستان میں 11 کیسز اور 2 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 47 کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد میں گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹنگ کا کم ہونا بھی ہے۔
تاہم صحتیاب افراد کی تعداد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ فعال مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے کیونکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔
آج (11 جولائی) کو بھی ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب
پنجاب اس وقت اموات کے حساب سے پہلے جبکہ کیسز میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے مجموعی کیسز 85 ہزار 991 تک جاپہنچی۔
اس کے علاوہ 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور یوں کیسز کی مجموعی تعداد 1985 ہوگئی۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 98 نئے مریض اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے 98 کیسز کے بعد وہاں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 13 ہزار 927 ہوگئی۔
مزید یہ کہ ایک فرد کی موت سے اب تک اسلام آباد میں وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 147 تک پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان
ملک میں دوسرے نمبرپر سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 مریض اور 2 اموات کا اضافہ ہوا۔
سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 11 نئےمریضوں کے بعد وہاں مصدقہ کیسز 1630 ہوگئے۔
اس کے علاوہ 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور یوں اموات 36 تک پہنچ گئی۔
آزاد کشمیر
ملک کا اب تک سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد کچھ حد تک بڑھتی نظر آرہی ہے اور وہاں مزید 17 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک فرد لقمہ اجل بنا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 47 افراد کے سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 532 ہوگئی۔ اس کے علاوہ ایک اور فرد کی موت نے وہاں اموات کی تعداد کو 42 تک پہنچا دیا۔
صحتیاب افراد
ملک میں صحتیاب افرا کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جو دیگر مریضوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 42 مریض مکمل شفا یاب ہوئے۔
جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 134 تک جاپہنچی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 246351
اموات: 5123
صحتیاب: 153134
فعال کیسز: 88094
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 2 ہزار 368 ہیں تو وہیں پنجاب میں 85 ہزار 991 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 29 ہزار 775 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 128 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں 1630 اور آزاد کشمیر 1532 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:
پنجاب: 1985
سندھ: 1713
خیبرپختونخوا: 1074
بلوچستان: 126
اسلام آباد: 147
آزاد کشمیر: 42
گلگت بلتستان: 36