طویل، خوشگواراور صحتمند زندگی کا راز

Life is Beautiful

کیا آپ کو معلوم ہے کہ طویل اور خوش باش زندگی گزارنے والے افراد میں ایک چیز کیا مشترک ہوتی ہے؟ اس بات کا جواب امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کی 75 سال تک ہونے والی تحقیق میں 700 مردوں کی زندگی کا جائزہ لیا گیا اور ہر 2 برس ان کے انٹرویو اور طبی معائنہ کرکے ان کے زندگی کا معیار اور عادات کو جاننے کی کوشش کی گئی۔

اور 75 سال بعد ہاورڈ یونیورسٹی کے محققین نے تصدیق کی ہے کہ اچھے رشتے ہی طویل اور اچھی زندگی کی کنجی ہوتے ہیں۔ انسانی زندگی پر ہونے والی اس طویل ترین تحقیق کے دوران مردوں کی زندگی کے ہر پہلو کا جائزہ لیا گیا اور ان کی جسمانی و جذباتی صحت کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق کے دوران مردوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور آخر میں یہ نتیجہ نکالا گیا کہ خوش باش اور صحت مند افراد وہ ہوتے ہیں جو اپنے پیاروں سے قریبی رشتہ برقرار رکھتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم کے قائد رابرٹ والڈینگر (جنھوں نے اس 75 سال پرانی تحقیق کی قیادت 2003 میں سنبھالی) کے مطابق " جو لوگ الگ تھلگ ہوجاتے ہیں وہ زندگی سے ناخوش، ان کی صحت درمیانی عمر میں ہی خراب ہونا شروع ہوتی ہے، دفاعی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ زندگی کا دورانیہ بھی مختصر ہوجاتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا " اور اپنے پیاروں کے ساتھ اچھے اور قریبی تعلق قائم کرنے والے ان میں سے کافی چیزوں سے بچ جاتے ہیں"۔ محقی نکے مطابق دولت، شہرت، کیرئیر میں کامیابی وغیرہ صحت یا خوشی نہیں لاتے، درحقیقت دوسرے انسانوں نے اپنے تعلق کو مستحکم کرنا ان دو عناصر کی کنجی ہے۔ تو اپنے دوستوں کو فون کرنا، ناراض رشتے داروں کو منانا یہ سب آپ کی صحت کے لیے بہترین ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *