پاکستان کو بگ فور بنانے کی پیشکش ہوئی تھی، نجم سیٹھی

pcbپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو بگ تھری منصوبے میں شامل ہو کر بگ فور بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔
پیر کو آئی سی سی کےاجلاس ميں شرکت کے لیے دبئی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سيٹھی نے کہا کہ بگ تھری نے ہمیں اپنے منصوبے میں شامل کر کے بگ فور بنانے کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ بات چیت ان کے سابقہ دور میں شروع ہوئی اور ذکا اشرف مینجمنٹ پر اس پیش رفت کو آگے نہ بڑھانے کا الزام عائد کیا۔
یاد رہے کہ بگ تھری منصوبے کا انکشاف جنوری میں میں ہوا تھا جس کے تحت ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری نے کرکٹ پر اجارہ داری کی منصوبہ بندی کی تھی۔
اس منصوبے کے تحت کرکٹ کا بڑا مالی حصہ ان تینوں ملکوں کو ملے گا، یہ تینوں ملک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ سے مستثنیٰ ہوں گے اور پانچ رکنی ایگزیکٹو کمیٹٰی میں ان تینوں ملکوں کی مستقل نشست ہو گی۔
ابتدا میں پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے سوا تمام سات رکن ملکوں نے اس منصوبے کی حمایت کی تھی لیکن آخری وقت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے منصوبے کی حمایت کے باعث فروری میں یہ منصوبہ منظور ہو گیا تھا جہاں اس منصوبے کو منظوری کے لیے کم از کم آٹھ رکن ملکوں کی حمایت درکار تھی۔بعد ازاں سری لنکا کی جانب سے بھی اس منصوبے کی حمایت کر دی گئی اور اب پاکستان واحد ملک ہے جس نے ابھی تک اس منصوبے کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ تاہم نو اور دس اپریل کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے بگ تھری کی حمایت کا امکان ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *