خزانہ نکل آیا

sona

دنيا کے پانچویں حصے کے برابر سونا جس کی مالیت 172 بلین پائونڈ یعنی 248 بلین ڈالر کے برابر ہے لندن کے ایک بینک کے نیچے دبا ہوا پایا گیا۔ تھریڈ نیڈل سٹریٹ میں موجود بینک آف انگلینڈ کے والٹ کے اندر 5.134 ٹن سونے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔بی بی سی کے مطابق یہ لندن میں موجود کل سونا جو کے 6256 ٹن ہے کا زیادہ تر حصہ ہے۔اگرچہ دنیا میں کئی اور شہر موجود ہیں جہاں لندن سے بھی زیادہ سونا موجود ہے لیکن اس کے باوجود دنیا کا 1/5 حصہ سونا لندن میں پایا جاتا ہے۔ سونے کی بار جو لندن میں پائی گئی ہیں مختلف اشکال میں پائی گئی ہیں جن میں کچھ اینٹ کی طرح کی ہیں اور کچھ کے کونے ترچھے گئے ہیں تا کہ ان کو اٹھانے میں آسانی رہے۔ پچھلے سال لندن میں رائل منٹ نے سونے کی بار کی فروخت پہلی بار شروع کی تھی۔ ہر بار کی قیمت تقریبا 24000 سے 25000 پاونڈ مقرر کی  گئی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *