پاکستان کپ میں محمد عامرکی شاندارباولنگ، سندھ نے اسلام آباد کوپچھاڑ دیا

Sindh

فیصل آباد -پاکستان کپ کے پانچویں میچ میں سندھ نے اسلام آباد کو 118رنز سے شکست دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ٹیم سندھ کی جانب سے دیئے گئے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں پورے اوورز ہی نہیں کھیل سکی اور 40ویں اوور کی پانچویں گیند پر 228رنز بنا کر پوری ٹیم ہی پولین لوٹ گئی ۔ جس میں مصباح الحق نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 73رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی نصف سینچر نہیں بنا سکا ،حماد اعظم 45رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔سندھ کی جانب سے محمد عامر نے انتہائی قابل تعریف باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے 5کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ بلال آصف بھی کچھ پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی چار کھلاڑیوں کی ’کلیاں ‘اڑائیں اور حسن خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 50اور ز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 336رنز بنائے جس میں خرم منظور نے اسلام آباد کے باولر ز پر لاٹھی چار ج کر دیا ،انہوں نے 16چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 123رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سمی اسلم 75رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور خالد لطیف 62رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔اسلا م آباد کی جانب سے محمد عرفان ،محمد عباس شہاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *