جہانگیر ترین اور علیم خان نے ساتھ چھوڑ دیا

news

لاہور ۔ کٹھن راہ گزر پر تحریک انصاف کے رہنما تھوڑی ساتھ بھی نہ چل سکے ، فوٹو سیشن کرایا اور گرمی کی وجہ سے ریلی کا ساتھ ہی چھوڑدیا ۔ موسم نے تیور دکھائے اور سورج کا مزاج تیز ہوا تو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان موسم کی تلخی بھی برداشت نہ کرسکے ۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی ریلی کے ساتھ چلے ۔ کارکنوں کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا ۔ لیکن کٹھن راستے پر تھوڑی دور کارکنوں کا ساتھ نہ دے سکے اور واپسی کی راہ لی ۔ جہانگیر ترین اور علیم خان نے ریلی کی قیادت چودھری سرور کے سپرد کی اور اب دونوں رہنما جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *