سورن سنگھ قتل، پی ٹی آئی عہدیدار گرفتار

Swarn Singh

سوات -پولیس نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع کانسلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم بلدیو کمار کو ضلع سوات کے باری کوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع بونیر سے دیگر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔ ٹی ٹی پی ترجمان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ سورن سنگھ کو سکھ مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ  نہیں مارا بلکہ انھیں نشانہ بنانے کی وجہ ان کا حکومتی عہدیدار ہونا تھا۔  22 اپریل کو ضلع بونیر میں سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ سورن سنگھ نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *