استنبول۔۔ دنیا کا معروف ترین سیاحتی مرکز

istanbul-turkeyٹرپ ایڈوائزرکی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، ترکی کا شہر استنبول دنیا کا معروف ترین سیاحتی مقام ہے۔
ٹرپ ایڈوائزر کے لاکھوں صارفین نے دنیا میں موجود اپنی پسندیدہ جگہوں کے متعلق ووٹ دئیے۔ اس سروے میں استنبول نے پہلا نمبر حاصل کیا۔ یہ حیرت انگیز بات ہے کیونکہ نہ صرف یہ کہ رواں برس، یہ شہراپنی گزشتہ برس کی پوزیشن سے 11درجے اوپر اٹھ آیا ہے بلکہ لندن اور روم جیسی ہمیشہ پسندکی جانے والی جگہوں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے ۔
استنبول کی پسندیدگی میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ شہر بیک وقت قدیم اور جدید دونوں رنگ رکھتا ہے۔یہ شہر تاریخی مساجد اور یادگاروں سے بھرپور ہے لیکن ان کے ساتھ ساتھ یہاں بوتیکوں، ریستورانوں، ہوٹلوں اورجدید طرز زندگی رکھنے والے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *