اقرار الحسن کا اسٹنگ آپریشن، اسلحے سمیت سندھ اسمبلی میں داخل

Iqrar1

کراچی -نجی ٹی وی چینل کی ٹیم سندھ  اسمبلی میں مہمانوں کی گیلری میں پستول سمیت پہنچ گئی اور وہاں پر اپنے سٹنگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے پستول سپیکر کو پیش کردیا جس کے بعد ایوان میں ہلچل مچ گئی اور اپوزیشن کی شدید تنقید ، حکومتی اراکین کے تحفظات کے اظہار کے بعد وزیرداخلہ نے گرفتاری کا حکم دیدیا اور پولیس نے  اینکراقرارالحسن سمیت دوافراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔۔ مقامی میڈیا کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران ایک شخص سے اسلحہ ملنے پر اینکر پرسن نے پستول اٹھا کر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو پیش کردیا جنہوں نے میگزین نکالنے کے بعد پستول کی جانچ پڑتال کی اور وضاحت طلب کرلی۔

Reporter

ایوان میں پستول پہنچنے کی نشاندہی ہونے پر ایوان میں ہلچل مچ گئی اور اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  اے آروائے نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی موجودگی میں اجلاس کے دوران نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اقرار الحسن نےاپنی ٹیم کے ہمراہ سٹنگ آپریشن کیا اور ایوان کی سیکیورٹی کا پول کھول دیا اور اندر لے جا کر پستول پیش کردیا۔  وزیر داخلہ سندھ نے اسمبلی کے اندر اسلحہ لانے والے شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔اے آروائے نیوز کے مطابق وزیر زداخلہ کے احکامات کے بعدا ینکر پرسن اقرار الحسن اور دوسرے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ اسمبلی کے اندر کس طرح اسلحہ لے کر داخل ہوئے  جبکہ اس سے پہلے  سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اسلحہ کی نشاندہی کرنے والے اینکر کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا :-

pistol1 pistol2 pistol3

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *