سیاسی مخالفین صرف کھوکھلے نعروں کی سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

Nawaz11

اسلام آباد -وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تو مخالفین نے پینترا بدل دیا ۔ سیاسی مخالفین صرف کھوکھلے نعروں کی سیاست کر رہے ہیں ، اپنے اثاثوں پر قوم کو اعتماد میں لے چکا ہوں ۔ اثاثے کتنے ہیں ، قوم کو اعتماد میں لے چکا ، وزیر اعظم نواز شریف کا اعلان ، سیاسی مخالفین پر پینترے بدلنے کا الزام ، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تو مخالفین نے پینترا بدل دیا ۔ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے حکومت کے مثبت اقدام پر منفی رویے کا اظہار اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ، عوام جانتے ہیں کہ وہ منصوبوں کا رسمی افتتاح نہیں کرتے ۔ بہت جلد دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ عوام کو سستی بجلی بھی مہیا ہو گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *