Site icon DUNYA PAKISTAN

کورونا وبا:ملک میں 2 لاکھ 67 ہزار 400 کیسز میں سے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد صحتیاب

Share

دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو متاثر اور 6 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے تاہم اب اس کے کیسز کی تعداد کچھ حد تک کم ہوئی ہے۔

ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار 675 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، تاہم 2 لاکھ 10 ہزار 468 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آج (22 جولائی) کی صبح تک پاکستان میں 473 نئے کیسز اور 8 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ہزار 438 افراد شفایاب بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک تقریباً 5 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ کیسز جون کے مہینے میں دیکھے گئے۔‎

فروری کے آخر سے مارچ کے اختتام تک پاکستان میں لگ بھگ 2 ہزار کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئیں، جو اپریل کے مہینے میں بڑھ کر 385 ہوگئیں جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

مئی کے مہینے میں کیسز میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد 71 ہزار اور اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں، تاہم جون کا مہینہ صورتحال کو مکمل تبدیل کرگیا اور ایک ماہ میں کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے زائد ہوگئیں۔

جولائی کے مہینے میں بھی ابھی تک مجموعی طور پر 54 ہزار سے زائد کیسز اور 1300 سے زائد اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

آج (22 جولائی) کو بھی ملک میں نئے کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح رہی۔

پنجاب

پنجاب جو اموات میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے وہاں مزید 372 نئے کیسز اور 5 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 372 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی تعداد 90 ہزار 816 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح وہاں 5 افراد کا انتقال بھی ہوا اور یہ تعداد 2 ہزار 95 تک جاپہنچی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 76 افراد وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ ایک فرد کا انتقال ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 14 ہزار 701 تک پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ ایک اور فرد کے انتقال کرنے سے وہاں اموات کی تعداد 161 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

ملک میں کم متاثر علاقوں میں سے ایک آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 15 مریض سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز 1937 تک پہنچ گئے۔

گلگت بلتستان

پاکستان میں سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 10 افراد کو متاثر کیا اور 2 افراد کی جان لی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان 10 نئے متاثرین نے وہاں کیسز کی مجموعی تعداد کو ایک ہزار878 تک پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ 2 افراد اور جان کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 45 تک جاپہنچی۔

صحتیاب افراد

ملک میں یومیہ کیسز کی مجموعی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 438 افراد شفایاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 468 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز267400

اموات5675

صحتیاب210468

فعال کیسز51257

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 14 ہزار 104 ہیں تو وہیں پنجاب میں یہ تعداد 90 ہزار 816 تک کیسز پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 32 ہزار 523 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 441 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 701، آزاد کشمیر میں 1937 اور گلگت بلتستان 1878 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب:2095

سندھ: 2041

خیبرپختونخوا: 1153

بلوچستان: 133

اسلام آباد: 161

آزاد کشمیر: 47

گلگت بلتستان: 45

Exit mobile version