تحریک انصاف میں اختلافات نے مزید دراڑ ڈال دی

pti

اسلام آباد- عمران خان نے لاہور کے جلسے میں بڑے اعتماد سے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلا جلسہ فیصل آباد میں کریں گے ، لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ انہیں فیصل آباد کا جلسہ منسوخ کرنا پڑا- ذرائع کے مطابق پارٹی میں اندرونی اختلافات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ کئی اہم عہدیداروں نے پارٹی چھوڑنے تک کی ٹھانی ہوئی ہے- عمران خان جانتے ہیں کہ کون کون لوگ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں تاہم وہ ان لوگوں کی جدائی برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس پارٹی کے بہت سے راز ہیں- ذرائع کے مطابق اگر شاہ محمود قریشی پارٹی چھوڑتے ہیں تو وہ عمران کی بہت سی ایسی باتیں بتائیں گے جنہیں سن کر شائد تحریک انصاف کے ووٹرز کو زوردار جھٹکے لگیں گے- اسی طرح چوہدری سرور بھی پارٹی چھوڑنے کے لیے لگ بھگ تیار بیٹھے ہیں لیکن عمران نے کسی نہ کسی طرح انہیں روکا ہوا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آف شور کمپنیوں کی تحقیقات پر خاصے برہم ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ وزیر اعظم کی بجائے وہ گرفت میں آجائیں گے تاہم عمران خان نے انہیں مکمل تسلی دی ہے کہ یہ نوبت آنے تک اگلے الیکشن آجائیں گے- ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں پی ٹی آئی کے ایک ایسےلیڈر استعفی دیں گےجو شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں اور عمران کے بارے میں بہت کچھ اگلنا چاہتے ہیں، عمران کی طرف سے انہیں منانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کچھ بہتر نہیں ہوا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *