اینڈرائیڈ فون سے فیس بک ویڈیو پروفائل بنائیں

FaceBook

کیا آپ اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر فیس بک ایپ استعمال کررہے ہیں ؟ تو کیا آپ کو اس پر اینیمیٹڈ پروفائل فوٹو لگانا آتی ہے؟ جی ہاں ایپل کی ڈیوائسز کے لیے یہ فیچر تو گزشتہ سال ستمبر میں ہی فیس بک کی جانب سے متعارف کرا دیا گیا تھا مگر گزشتہ دنوں فیس بک نے خاموشی سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پروفائل ویڈیو لگانے کا آپشن پیش کردیا تھا۔فوٹو بشکریہ فیس بک

آئی فون میں تو پروفائل فوٹو پر کلک کرنے کے بعد ' Take a New Profile Video ' یا سلیکٹ پروفائل ویڈیو کے آپشن میں سے کسی کو منتخب کرنا ہوتا ہے۔ تاہم اینڈرائیڈ پر آپ پہلے اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں گے اور پھر ' Take a New Profile Video ' کے آپشن کو منتخب کرکے اپنے فون میں موجود کسی ویڈیو کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آئی او ایس ڈیوائسز میں فیس بک پروفائلز کے لیے 7 سیکنڈ سے زیادہ دورانیے کی ویڈیوز کو کاٹ چھانٹ کر لگائی جاسکتی ہیں تاہم اینڈرائیڈ میں آپ کو 7 سیکنڈ یا اس سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو بغیر کسی تبدیلی کے لگانا ہوگی۔ اسی طرح فیس بک نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پروفائل ویڈیوز کی آواز میوٹ کرنے کا آپشن بھی دیا ہوا ہے مگر اینڈرائیڈ میں یہ آپشن فی الحال موجود نہیں۔ جب آپ اینڈرائیڈ پر ویڈیو اپ لوڈ کرلیں گے تو آپ کو اس میں سے کسی تھمب نیل کا بھی انتخاب کرنا ہوگا جو دیگر افراد کے نیوز فیڈز پر آپ کی پروفائل فوٹو کے طور پر نظر آئے گی تاہم جب کوئی صارف آپ کی پروفائل پر آئے گا تو اسے پروفائل ویڈیو کو دیکھنے میں مدد ملے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *