ماسکو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

Moscow

ماسکو-سیکیورٹی فورسز نے ماسکو میں کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ماسکو میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا گروہ پکڑلیا جو ماسکو میں 9 مئی کو دہشت گردی کے حملے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے فیڈرل سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے گروہ نے دارالحکومت ماسکو میں پناہ لی ہوئی تھی جہاں وہ 9 مئی کو روس میں ’وکٹری ڈے‘ کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف بھی کیا کہ انہیں شام اور ترکی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *