ٹام اینڈ جیری پرتشدد کلچرکے ذمہ دار

Tom & Jerry

قاہرہ -مصر کے ایک حکومتی عہدیدار نے اینی میٹڈ کارٹون سیریز 'ٹام اینڈ جیری' کو مبینہ طور پر تشدد کا کلچر پروان چڑھانے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مصر کی سرکاری انفارمیشن سروس کے سربراہ صالح عبد الصدیق نے یہ الزام رواں ہفتے قاہرہ میں منعقدہ ایک فورم کے دوران عائد کیا۔ ویڈیو گیمز اور کارٹونز کے ذریعے معاشرے میں تشدد کے فروغ پر بحث کے لیے منعقد کیے گئے فورم کے دوران عبدالصدیق نے شرکاء کو بتایا کہ بچے ٹام بلی اور جیری چوہے کو ایک دوسرے کو 'دھماکا خیز مواد سے اڑاتے' ہوئے دیکھتے ہیں اور 'وہ اسے ایک نارمل چیز سمجھتے ہیں'۔ عبدالصدیق کے یہ ریمارکس مصر کی سیاسی صورتحال کی عکاس کرتے ہیں، جو اندرونی شورش کا شکار ہے۔ مصر میں مظاہرین کے خلاف سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ہزاروں سیاسی مخالفین کو قید بھی کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب 'ٹام اینڈ جیری' ایک ایسی کارٹون سیریز ہے، جسے دیکھ کر نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ ٹام اینڈ جیری کی پہلی قسط 1940ء میں نشر کی گئی تھی، جس کا نام 'پلس گیٹس دا بوٹ' (Puss Gets The Boot) تھا، یہ کارٹون سریز ایک پالتو بلی 'ٹام' اور چوہے 'جیری' کے گرد گھومتی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے کو تنگ کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *